7 فروری 2012 - 20:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے مصری عوام پر زوردیا ہے کہ وہ مصر میں فوجی حکومت کے خاتمہ کے لئے متحد ہو کرعملی قدم اٹھائیں۔

ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے اخبار فائننشل ٹائمز میں اپنے ایک مقالہ میں مصری عوام پر زوردیا ہے کہ  وہ  مصر میں فوجی حکومت کے خاتمہ کے سلسلے میں بھر پور تعاون اورعملی قدم اٹھائیں۔

انھوں نے کہا کہ مصریوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی اور اقتصادی اختلافات فراموش کرکے اتحاد اور جمہوریت کی جانب قدم بڑھائیں  اور فوجی حکام کو اقتدار سے الگ کردیں۔ انھوں نے کہا کہ فوجی انتظامیہ بالکل ناکام ہوگئی ہےاور اس کی سیاسی مدیریت  نہ ہونے کے برابر ہے انھوں نے کہا کہ مصری عوام باہمی اتحاد کے ساتھ ملک کو دشوار اقتصادی صورتحال سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔........ /169